سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر رین کوٹ پہن کر نہانے کے وزیر اعظم
نریندر مودی کے کل کے تبصرے کے سلسلے میں کانگریس اراکین نے آج لوک سبھا سے
واک آؤٹ کیا۔وزیر اعظم نے کل راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ ریٹ کوٹ پہن کر غسل خانہ میں
نہانے کا فن مسٹر منموہن سے سیکھنا چاہیے۔وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے ملک ارجن کھڑگے نے یہ معاملہ اٹھانا چاہا
لیکن لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے یہ کہتے ہوئے اس کی اجازت نہیں دی کہ
راجیہ سبھا کا معاملہ لوک سبھا میں نہیں اٹھایا جا سکتا۔